51st Annual Report 2023-2024

  • Home
  • 51st Annual Report 2023-2024
Details

:13-A میمن نگر سیکٹر

2022 ء کی طوفانی بارشیں اور ان کے نتیجے میں سیکٹر 13A کے سیوریج سسٹم کی تباہ کاری کسے یاد نہ ہوگی۔ پورا نظام تباہ و بربادہو گیا تھا جس کے بعد بارش کا پانی سیکٹر 134 میں تقریبا ایک مہینے سے بھی زیادہ عرصے تک کھڑا رہا، بے پناہ گندگی اور بد بو رہائشیوں کو برداشت کرنا پڑی، سوسائٹی آفس بھی اس زد میں آیا اور روزمرہ کے کاموں کی انجام دہی کافی مشکل ہو گئی تھی۔ سوسائٹی نے محلہ کمیٹی اور رہائشیوں کے تعاون سے اور واٹر بورڈ کے عملے کے ذریعے اس بہت بڑے کام کا انجام دیا۔ پورے محلے کی صفائی کروائی گئی، اداروں سے بار بار رجوع کرنے کے بعد جب کوئی فائدہ نہ ہوا تو اپنی مدد آپ کے تحت نکاسی آب کا کام انجام دیا گیا جس پر اچھا خاصا فنڈ خرچ ہوا پھر صفائی کا انتظام بھی کروایا گیا۔ اسپرے کے باعث وبائی امراض پھوٹنے کے امکانات ختم ہو گئے اور میمن سمر سیکٹر 134 کے رہائشیوں کو بالآخر ایک بڑے مسئلے سے نجات ملی

میمن مسجد + گارڈن پارک + بجلی کی لوڈ

سیکٹر 134 کی مسجد کی دیکھ بھال مسجد کمیٹی نے کی اور سوسائٹی نے ان سے پورا تعاون کیا۔ یہاں پنج وقتہ نماز پابندی سے ادا کی جاتی ہے اور آس پاس کے محلے اور سوسائٹیوں سے بھی نمازی آتے ہیں جن سے خیر و برکت کا ماحول بنا رہتا ہے۔ خاص اسلامی دونوں وعیدین جیسے بڑے تہواروں پر کثیر تعداد میں نمازی آتے ہیں، اللہ کے ان مہمانوں کا استقبال مسجد کمیٹی بہت عمدگی سے کرتی ہے اور فرائض و سنتوں و نوافل کی ادائیگی کے دوران روح پرور مناظر بنے رہتے ہیں۔ سیکٹر 134 کا گارڈن ، جو گنگ کرنے والوں کے لئے ٹریک جبکہ خواتین و بچوں کے لئے تفریح گاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہاں پیڑ پودوں اور پھولوں وغیرہ کی افزائش کے لئے عمدہ انتظام کیا گیا ہے، مالی کو با قاعدہ رکھا گیا ہے اور محلہ کمیٹی اس کا انتظام احسن طریقے سے دیکھ رہی ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈ نگ اس سیکٹر کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اس کی وجہ سے مکین بے حد پریشان ہیں۔ سوسائٹی نے انفرا اسٹرکچر فراہم کیا اور بجلی مہیا کرنے والی کمپنی (KE) سے معاملات طے کر کے انفرادی میٹرز کی تنصیب ممکن بنائی جس کے بعد میٹر لگوا کر کنکشن لینے والے ممبران KE کے کسٹمر بن گئے۔ یقیناً آپ جانتے ہوں گے کہ KE سے باقاعدہ ایگری منٹ کر کے آپ بجلی حاصل کرتے ہیں جس کے عوض آپ کو بل کی ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔ سوسائٹی انفرادی کنکشن کی فراہمی کے لئے NOC جاری کرتی ہے، باقی بجلی کی بلا تعطل فراہمی KE کی ذمے داری ہے۔ کنزیومر اور سروس پروائیڈر کے اس معاملے میں سوسائٹی کی کوئی ذمے داری نہیں لیکن اگر رہائشی پریشان ہوں تو سوسائٹی کیسے لاتعلق رہ سکتی ہے لہذا بڑھتی لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کے لئے سوسائٹی نے اپنے طور پر بہت سے اقدامات کئے اور اب بھی KE کے اعلیٰ عہدے داروں سے رابطے میں ہے، امید ہے ان کوششوں کا مثبت نتیجہ جلد سامنے آئے گا۔ :سیکٹر 154

15A کے بہت سے ترقیاتی کام انجام پائے جن میں سب سے نمایاں روڈ سازی کا بہت بڑا کام ہے جو عرصہ چار سال سے کسی نہ کسی وجہ سے تعطل کا شکار رہا تھا اور ٹھیکے دار سے کیے گئے معاہدے میں یہ سوسائٹی ڈیفالٹ ہو رہی تھی۔ اس منیجنگ کمیٹی نے معاہدے کے جاری رہنے کو ممکن بنایا۔ ٹھیکے دار سے طویل مذاکرات کے بعد روڈ کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب میں میمن نگر سیکٹر 15A کے رہائشیوں سے گزارش کی گئی کہ اگر انہیں روڈ کے کام میں کوئی نقص نظر آئے تو سوسائٹی آفس کو بر وقت اطلاع دیں تاہم ایسا نہیں ہوا اور روڈ کی تعمیر میں کہیں کہیں نقائص رہ گئے ، یہ یادرکھنا ضروری ہے کہ سیکٹر 15A کے دونوں حصے خاصے بڑے رقبے پر محیط ہیں اور اس لحاظ سے غلطیوں یا نقائص کا امکان رہتا ہے بہر حال ہم نے ٹھیکے دار کو آن بورڈ رکھا اور غلطیوں کی نشاندہی کی چونکہ سوسائٹی کے پاس فنڈز کی کمی ہو گئی تھی اور اس کی وجہ سرکاری ادارے کی جانب سے جانچ پڑتال اور قانونی مسائل تھے جو کام میں رکاوٹ یا دیری کا باعث بنے اور جن کی وجہ سے سوسائٹی پر مالی بوجھ بھی بڑھا۔ یہ طے پایا ہے کہ فنڈز کی دستیابی کے بعد روڈ کی تعمیر میں رہ جانے والے نقائص کو دور کیا جائے گا اور یہ بھی غور طلب ہے کہ سوسائٹی ، طے شدہ شیڈول کے مطابق ٹھیکے دار کو پوری ادا ئیگی نہیں کر پائی تھی تا ہم سوسائٹی نقائص ہونے کے بعد بقایا جات ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے